ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
Written by Prime FM92 on August 14, 2022
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دنوں سے شدید پریشان ہیں ،اس کی وجہ سے صحت بھی متاثر ہو رہی ہے جو لوگ روحانی حل تلاش کریں گے وہ ان شاءاللہ اس میں سے نکل سکیں گے اور جن کو نماز پڑھنے میں مشکل نظر آتی ہے وہ اللہ پاک سے توبہ ضرور کریں اللہ ہمت دے دیں گے، اس وقت تو اپنوں کا ساتھ بھی ختم ہو رہا ہے ہر کوئی اپنی مرضی کر رہا ہے سب آپ کو اپنے مطلب کےلئے استعمال کرتے ہیں اب آپ بھی فیصلہ کرلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت کے امور میں جھگڑے کا اندیشہ ہے آپ کو اپنا حق لینے کے لئے اب تھوڑی سی حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی ورنہ بڑی مشکل ہو جائے گی۔ ویسے بھی شدید مخالفت ہے اندرونی طور پر بھی اور بیرونی حوالے سے بھی۔ خود کو ان سب سے اگر الگ کر سکتے ہیں تو کرلیں ،شائد انہی کی وجہ سے آپ بار بار حسد کا شکار ہو جاتے ہیں اور بدنظری میں آ جاتے ہیں ابھی چند دن اپنی باتیں اوپن نہ کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ کبھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جس کو خود خیال نہ ہو اپنی حالت بدلنے کا، آپ ہمت کریں پلاننگ بنائیں نماز کے ذریعے اللہ سے مدد طلب کریں ،پھر سیدھے راستے پر چلیں۔ خود دیکھیں گے کہ کس طرح حالات آپ کے حق میں ہوتے ہیں۔ ان دنوں آزمائش میں ہیں ذاتی غلطیاں زیادہ ہیں اس لئے حقوق العباد کے حوالے سے بھی ایک بار معاملات چیک کر لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن لوگوں نے ماضی میں دھوکہ دیا تھا اب وہ کیسے ایماندار ہو گئے ،اب پہلے سے بھی زیادہ نقصان کریں گے، اس لئے فوری طور پر ان سے پیچھے ہونے کا مشورہ ہے۔ خود اپنی محنت کے بل بوتے پر قدم اٹھائیں اللہ سے امید ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ نوازے گا۔ یہ ہفتہ مالی حوالے سے اچھا ہے اور جو لوگ بے روز گار تھے، وہ بھی ان شاءاللہ روز گار پر لگ جائیں گے، بس نیت صاف رکھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو ابھی تک اچھے برے کی تمیز نہیں ہورہی بار بار اپنوں کے ہاتھوں نقصان اٹھا رہے ہیں، پھر خاموش بھی رہتے ہیں اگر ایسا ہی ہے تو خاموشی سے اپنے معاملات کو لے کر چلیں کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو۔ اس وقت آفر ملنے اور نئے کام کے حوالے سے بھی خوشخبریاں ہیں جب تک اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرتے راز اوپن نہ کریں، اس ہفتے روحانی شخصیت سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ اپنے کسی معاملے کے حوالے سے بڑے فکر مند ہیں اللہ نے چاہا تو ان کو اس سے نکلنے کا راستہ مل جائے گا اور رکاوٹیں بھی خودبخود دور ہو جائیں گی۔ ان دنوں مشتری زائچے میں موجود ہے جو عزت ،دولت اور شہرت ان سب میں کامیابی دلا سکتا ہے اگر آپ فضول کاموں کو چھوڑ کر اپنے نیک مقاصد کی طرف چلیں گے اور دوسروں کے لئے دل سے نفرت نکال دیں گے تو یہ آپ کے حق میں بہترہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت میں بہتری کی امید ہے ،ان شاءاللہ کافی دنوں سے جو بندش محسوس کی جا رہی تھی، اب اس سے نجات ملے گی اب صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کا امکان موجود ہے، اولاد کے حوالے سے بھی اب اہم فیصلے متوقع ہیں اور امید ہے جیسا آپ چاہتے ہیں ویسے ہی ہو جائے گا۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جکڑن ہے اور بڑی تیز لگتی ہے، آپ کو چاہئے سب سے پہلے صدقہ دیں ،پھر تین یوم لگاتار اپنی نظر اتاریں اور دو بھوکوں کو کھانا بھی کھلاتے رہیں۔ اس سے ان شاءاللہ اس جکڑن سے نکل جائیں گے ، پھر اور بھی معاملات خودبخود ٹھیک ہو جائیں گے، ابھی تو ہر کام میں رکاوٹ ہے ہر طرف سے مخالفت ہے اور وہ لوگ بھی خلاف ہو گئے ہیں جن کے لئے آپ نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جہاں رقم بلاک ہے اس کی واپسی کا امکان ہے، ان دنوں مالی حوالے سے چند اہم خبریں بھی ہیں لیکن آپ کی لاپروائی اس اچھے وقت کو خراب نہ کر دے، اس لئے فضول کام چھوڑ دیں جو حاصل کرنا چاہتے ہیں شائد وہ آپ کے نصیب میں نہیں ہے جو قدرتی طور پر آپ کے سامنے آئے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں ،اسی میں بہتری ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری میں تبادلے کا امکان ہے اور قریبی شخص سے کسی بات پر جھگڑے کا بھی خطرہ ہے ،کوئی درمیان میں غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے، لگتا ہے کہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا اس لئے بڑا محتاط ہو کر چلیں، چند دن تک ملاقات بھی کم سے کم لوگوں سے کریں جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ ضرور دیں اور جن کو کاروبار میں مشکل ہے ابھی مزید سرمایہ کاری نہ کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے یہ ہفتہ اچھا اور ان شاءاللہ خوشیوں کا پیغام لے کر آیا ہے آپ اللہ کا نام لے کر جس مقصد کی طرف بھی پیش قدمی کریں گے اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے ان کو اب اس حوالے سے کسی وقت بھی خبر آ سکتی ہے۔ گھر میں جو کشیدگی چل رہی تھی وہ بھی ختم ہو سکے گی جو لوگ بیمار تھے وہ صحت یاب ہو سکیں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں آپ نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں اب ان کی اصلاح کرنی ہے ، خود مزید پریشانیاں کھڑی نہ کریں آپ معاملات کو دیکھ کر چلیں اور جہاں ضروری ہو اپنا کردار بھی ادا کریں جو لوگ کسی بھی غیر کی باتوں میں آکر اپنا راستہ بدلنے کی تیاری میں ہیں وہ فوراً باز آ جائیں ورنہ ان کے لئے اس راستے پر نقصان ہو سکتا ہے۔