قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب

Written by on June 21, 2022

قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم قومی سلامتی امور پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا ہے، تحریک میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 21 اور 23 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا۔وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس کے وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist