انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

Written by on June 21, 2022

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ قیمت 211 روپے سے تجاوز کرگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 2.46 روپے اضافے سے 211.20 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist