سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

Written by on June 20, 2022

 سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقے میں کیے گئے آپریشن میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مکران کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فورسز پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف)  سے تھا۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist