‘ اپنے حقوق کے لیے باہرنکلنا جہاد ہے، عمران خان کا کارکنوں سے خطاب

Written by on June 20, 2022

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے باہرنکلنا جہاد ہے، پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، جدوجہد ہماری بہتری کیلئے ہوتی ہے۔

نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف منعقدہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے، ہمارے دور میں پیٹرول 12 روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیا گیا، ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہا ہے، ہم نےپیٹرول کی قیمت 10 روپے بڑھانے کی بجائے کم کر کے ریلیف دیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist