عیدالاضحیٰ سے قبل لاہور کو زیروویسٹ کرنے کیلیے گرینڈ آپریشن، شفٹیں منسوخ ،عملے کو 24 گھنٹے ورکنگ کیلئے موجود رہنے کی ہدایات جاری

Written by on June 19, 2022

 شہر کو عیدالاضحی سے قبل زیروویسٹ کرنے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا گرینڈ آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔سی ای او رافعہ حیدر کی ہدایات پر تمام ٹاؤن مینیجرز اور آپریشن عملے کی شفٹیں منسوخ کر کے 24 گھنٹے ورکنگ کیلئے موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی عید سے قبل شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے متحرک ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن عملے کی شفٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مون سون میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپریشن عملے کو کسی بھی وقت طلب کیا جا سکتا ہے، عملہ24 گھنٹے ورکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے گا۔ان احکامات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔گلبرگ ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں روڈز کی سکریپنگ، قبرستانوں کے اطراف صفائی، سڑکوں سے متصل نالیوں کی صفائی کے لیے خصوصی آپریشن کیا گیاگلبرگ ٹاؤن میں 7 اوپن پلاٹس اور 25 اوپن ہیپس جبکہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں 14 اوپن پلاٹس اور 90 سے زائد اوپن ہیپس کو خصوصی مہم کے تحت 2 دن میں کلیئر کر دیا گیا ہے۔ گلبرگ میں 20 اور داتا گنج بخش ٹاؤن مین 150 سے زائد مساجد کے اطراف میں بھی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ دونوں ٹاؤنز میں تمام بس سٹاپس کے اطراف بھی صفائی آپریشن جاری ہے۔مزید برآں شہر میں جاری صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے اعلی افسران فیلڈ میں وزٹ کر رہے ہیں ڈپٹی سی ای او فہد محمود اور آپریشن افسران نے  مختلف علاقوں کے دورے کیے۔فیصل ٹاؤن، دھلہ بازار، علامہ اقبال روڈ،گڑھی شاہو لنک، ایم ایم عالم روڈ، اپر مال، لوئر مال، راوی روڈ اور دیگر مارکیٹس کی میں شاہراہوں پر بھی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔شہر کے داخلی خارجی راستوں پر مینوئل سویپنگ اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ شہر بھر کے 641اوپن پلاٹس کو عید سے قبل زیروویسٹ کرنے پر بھرپور ورکنگ جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے عوام سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا گلی کوچوں میں پھینکنے کی بجائے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی عملے کے حوالے کریں۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist