عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخوا کے ایڈ ہاک ملازمین کا دھرنا

Written by on June 19, 2022

خیبر پختوںخوا کے ایڈہاک ملازمین اور اساتذہ کابنی گالہ کے باہر ریگولرائزیشن کے حق میں دھرنادے دیا۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق خیبر پختونخوا کےایڈہاک ملازمین اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے تب تک دھرناجاری رکھیں گے،مظاہرین نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مطالبات پورے نہ ہوئے تو بنی گالہ کے اندر جا کر مارچ کرینگے۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں بقایاجات اور انکریمنٹ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے،مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب صوبے میں مستقل نوکریاں موجود ہیں تو انہیں ایڈ ہاک پر بھرتی کیوں کیا جا رہا ہے، حکومت ہمیں مستقل نوکری دے،سال 2018 سے 2022 تک ایڈ ہاک پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے اور سی پی فنڈ کو ختم کیا جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist