عمران خان کا این اے 240 کا ضمنی انتخاب کالعدم دینے کا مطالبہ

Written by on June 19, 2022

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان نے این اے 240 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار  دینے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے240 میں الیکشن کمیشن  شفاف انتخاب کرانے میں ناکام رہا، حلقے میں صرف آٹھ  فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ عوام کا انتخابی عمل سے لاتعلقی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کا ضمنی انتخاب 40 فیصد ٹرن آؤٹ کے باوجود کالعدم قرار دیا تھا، فیصلہ سازی میں دہرے معیار  الیکشن کمیشن کے کردار  پر سنجیدہ  سوالات اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این اے 240 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن شیڈول جاری کیا جائے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist