سستے تیل کی خاطر پاکستانی وفد روس پہنچ گیا

Written by on June 16, 2022

نجی سطح پر سستے تیل کے حصول کے لیے پاکستان کا ایک وفد روس پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی چینل نیوز کے مطابق اس وفد میں پاکستانی حکومت کے نمائندے، صنعت کار اور تاجر شامل ہیں۔ یہ وفد روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والی ایک معاشی کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا۔ اس کانفرنس میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بھی شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جانے والا یہ وفد روسی حکام کے ساتھ نجی سطح پر سستے تیل کی خریداری کے مواقع پر گفتگو کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وفد میں حکومت کے تین سے چار نمائندے شامل ہیں۔ اگر یہ وفد سستا تیل خریدنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچ جاتا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں نجی حیثیت میں روس سے سستا تیل خریدکر پاکستان لائیں گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist