شاہین آفریدی کی عمران خان سے ملاقات
Written by Prime FM92 on June 16, 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم نے قومی کرکٹر کی ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔