دوران سماعت سول جج کا موبائل فون چوری ہونے کا دلچسپ واقعہ

Written by on June 16, 2022

 

عدالت میں دوران سماعت سول جج کا موبائل فون چوری ہونے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق فیصل آباد کی مقامی عدالت میں دوران سماعت سول جج محمد ذوالقرنین کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ملزم سے سول جج کا چوری شدہ موبائل برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مصطفی خود کو وکیل کا منشی ظاہر کر کے کمرہ عدالت میں گھسنے میں کامیاب ہوگیا تھا، جہاں سے اس نے معزز جج کا موبائل چوری کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کو احاطہ کچہری سے گرفتار کیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist