قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ شام میں پھنسے 165پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

Written by on June 14, 2022

 پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن  (پی آئی اے )کا خصوصی طیارہ شام میں پھنسے 165 پاکستانیوں کو لے کر  کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔ 

نجی ٹی وی  نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ دمشق ائیرپورٹ کو اسرائیلی حملے سے نقصان کے سبب زائرین حلب کے راستے کراچی لائے گئے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔

تاہم بعد ازاں دمشق میں فلائٹ آپریشن کی معطلی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی فوری یقینی بنانےکی ہدایت کی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist