روس نے سستا تیل بیچ کر 93 بلین ڈالر کمالئے

Written by on June 14, 2022

روس نے سستا تیل بیچ کر 93 بلین ڈالر کمالئے۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے پیٹرول خریدنے والوں میں امریکی حلیف اور یورپی مما لک بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں کے دوران روس کی پیٹرولیم مصنوعات کی بر آ مدات 93 ارب ڈالر تک رہی اور سب سے زیادہ پیٹرول یورپی یونین کے رکن ممالک نے خریدا۔امریکی دباؤ کے باوجود چین نے بھی بھا ر ی مقدار میں پیٹرول روس سے خریدا ہے، اسی طرح بھارت نے بھی روس سے سستے داموں پیٹرول درآمد کیا ہے جس پر امریکہ نے بھار ت کو تنبیہ بھی کی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist