مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے عمران خان نے ہدایت کی ، آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ادی

Written by on June 10, 2022

 آئی جی اسلام آبا دنے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ، رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو ریڈزون میں داخل ہونے کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے ہدایت کی۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ سپریم کوٹ کے احکامات کے باوجود مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے،چیئر مین پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا،700سے 800مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ،مظاہرین نے کنٹرنرز اوردیگر رکاوٹیں ہٹائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist