عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جائے گا، پولیس اور ورثاء میں مذاکرات کامیاب

Written by on June 10, 2022

 گزشتہ روز انتقال کر جانے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم  سے متعلق پولیس اور ورثاء میں  معاملات طے پا گئے جس کے بعد اب عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم نہیں کرایا جائے گا۔

نجی ٹی وی  نیوز کے مطابق   پولیس اور  عامر لیاقت کے اہلخانہ کے درمیان معاہدہ طے پایا کہ اہلخانہ بیان حلفی لکھ کر دیں کہ وہ میت کا پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے ۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل  پولیس نے عامر لیاقت کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے منع کر دیا تھا ،پولیس نے چھیپا ویلفیئر کو خط لکھا تھا  کہ عامر لیاقت کی میت کسی کے حوالے نہ کی جائے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے سرد خانہ چھیپاکے انچارج کو خط لکھا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی میت امانت کے طور پر آپ کے سرد خانے کے سپردکی گئی ہے۔لاش بریگیڈ تھانے کاعملہ وصول کرے گا، کسی اور کے حوالے نہ کی جائے،اگر لاش ورثاءکے حوالے کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائیگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist