حکومت یا فرد واحد کے کہنے پر چیئرمین نیب کی تعیناتی نہیں ہوتی ، وزیر مملکت برائے قانون کی سینیٹ اجلاس میں بریفنگ

Written by on June 9, 2022

 چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کی زیر  صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں  وزیر مملکت برائے قانون  ملک شہادت اعوان نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے ۔

وزیر مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان نے بتایا کہ حکومت یا فرد واحد کے کہنےپر چیئرمین نیب کی تعیناتی نہیں ہوتی  بلکہ کمیٹی چیئرمین نیب کا نام تجویز کرتی ہے ،قائد اعوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے چیئرمین نیب کی تعیناتی ہوتی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ  امپورٹڈحکومت کی ترجیح نیب کاادارہ ختم کرناہے،انہوں نےآتےہی اپنےنام ای سی ایل سےنکالے، سینیٹ میں قانون سازی نہیں ہوئی،قانون بلڈوزکیاگیا،موجودہ حکومت این آراولیناچاہتی ہے،  اپوزیشن ارکان نے ایوان  میں احتجاج کرتے ہوئے  نوٹواین آراوکےنعرے لگائے  اور  سینیٹ اجلاس سے   واک آؤٹ کر گئے ۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت چند روز قبل ختم ہو گئی تھی جس کے بعد اب نئے چیئرمین نیب سے متعلق مشاورت جاری ہے ۔

فی الوقت قائم مقام چیئرمین نیب   ادارے کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist