3 ملین ٹن گندم بیرون ملک سےمنگوائی جارہی ہے،وفاقی وزیر خورشیدشاہ

Written by on June 8, 2022

 وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ  نے کہا کہ  مشکل حالات کاسامناکرتےہوئےمقابلہ کرناہے، 3 ملین ٹن گندم بیرون ملک سےمنگوائی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ  کوشش ہے  2023 میں مہمند ڈیم مکمل ہو جائے ، کوشش ہے  کسانوں  کو ٹیکسز پر چھوٹ دی جائے ، ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کر رہےہیں ۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ   جومنصوبے 4 سال سےرکےتھےانہیں دوبارہ شروع کیا، خیبرپختونخواکو 2 فیصدپانی کم مل رہاہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist