مشکوک طیارہ امریکی صدر کے گھر کی حدود میں داخل،جوبائیڈن اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

Written by on June 5, 2022

 امریکی شہر ڈیلاویئرمیں  چھوٹا ہوائی جہاز صدر بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیاجس کے بعد امریکی صدر اور اہلیہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی  نیوزکے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے  گھر  کے قریب ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کو ہفتے کے روزہنگامی طور پر ان کے ڈیلاویئر والے گھر سے نکال لیاگیا۔ انہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

 ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز غلطی سے ممنوعہ علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔بائیڈن یا ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ   ڈیلاویئر میں ساحل پر واقع گھر میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist