چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا

Written by on June 3, 2022

 قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب بطور قائم مقام چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔

نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  جسٹس (ر)  جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب  ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ قومی اسمبلی میں 26 مئی  کونیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کے تحت  چیئرمین نیب کی تین سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سابق ججز مقبول باقر اور دوست محمد سمیت 5 نام زیرغور ہیں۔آفتاب سلطان، بشیرمیمن اور گریڈ 22 کے سابق ڈی ایم جی افسر اخلاق تارڑکا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist