اگر کوئی پابندی نہ لگائے تو روس سے سستاتیل خرید سکتے ہیں ، مفتاح اسماعیل نے واضح کر دیا

Written by on June 1, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا توپاکستان روس سے سستاتیل خریدنے کے لیے تیار رہے گا، بشرطیکہ اس معاہدے کی وجہ سے کوئی پابندیاں نہ لگائی جائیں۔

 گزشتہ روز امریکی میڈیا (سی این این )سے بات کرتے ہوئے اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے لیے روسی تیل خریدنے کا تصور کرنا مشکل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی بینکوں کے لیے ایل سی کھولنا یا روسی تیل خریدنے کا بندوبست کرنا ممکن نہیں ہوگااور نہ ہی اس معاملے کے لیے روسی فیڈریشن نے ہمیں تیل فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے روس سے تیل خریدنے کی بات کی تھی جس کیلئے انہوں نے روسی فیڈریشن کو خط بھی لکھا تھا لیکن اس خط کا جواب نہیں دیا گیا ،لہذاروس نے ہمیں تیل کی پیش کش نہیں کی اور اب وہ پابندیوں کی زد میں ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم نے یوکرین اور روس سے کہا ہے کہ جو بھی ملک ہمیں گندم فروخت کرنے کو تیار ہے ہم اس سے گندم خریدیں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist