قومی احتساب بیورو اور الیکشن ترمیمی بل 2022 ایوان صدر کو موصول ہو گئے

Written by on May 30, 2022

 قومی احتساب بیورو اور الیکشن ترمیمی بل 2022 ایوان صدر کو موصول ہو گئے ، نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے دونوں بلوں پر اعتراض  عائد کرنے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب ترمیمی بل کے تحت احتساب بیورو کے اختیارات کم کیے گئے ہیں جبکہ الیکشن ترمیمی بل کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم کیا گیا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہ کرنے سے متعلق بھی ترمیم بل میں شامل ہے ۔

صدر عارف علوی کی طرف سے دونوں بلز پر اعتراض کا امکان ہے ، صدر کی جانب سے بلز کی منظوری یا اعتراض   سے قبل آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت شروع  کر دی گئی ہے ۔ 

دوسری جانب  اپوزیشن بھی حکمت عملی طے کر چکی ہے ،  صدر مملکت نے بلز واپس بھجوا دیئے تو حکومت مشترکہ اجلاس سے منظور کروائے گی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 جون کو بلایا جا چکا ہے، مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد بلز دوبارہ صدر کو بھیجے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر صدر نے10 دن تک منظوری نہ دی تو بلز از خود قانون بن جائیں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist