عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہیں، حکومت نے واضح کردیا

Written by on May 29, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم کہتے تھے مذاکرات ہونے چاہیئں تو آپ کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا، اب ہم آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے۔ آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کی تیاری اتنی تھی کہ جلسی تک نہیں کرسکے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کوئی جمہوری حق نہیں، خونیں مارچ کا اعلان کرنا کوئی جمہوری حق نہیں۔ اگر پرامن احتجاج کی کال دی تھی تو اسلحہ، ڈنڈے اور گولیاں کیوں جمع کیں، پولیس پر تشدد کیوں کیا، آپ کی تیاری پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی تھی، آپ کی تیاری اب 100 سال تک بھی نہیں ہوسکتی، آپ 100 سال تیاری کریں اب پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں کیونکہ نہ آپ 1 کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دے سکے اور نہ ہی ریاست مدینہ بنا سکے تو اقتدار کیوں چاہیے؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ہو چکا، اگر اس میں ابہام تھا تو آپ 4سال حکومت میں تھے کیوں اس کو ایسے ہی چھوڑ دیا اور تحقیقات نہیں کروائیں؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ روزانہ اپنی ناکامی کا ماتم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستانی عوام آپ سے سوال پوچھتے ہیں کہ آپ جو باتیں کر رہے ہیں وہ 4 سال میں کیوں نہیں کیا؟ آخر کیوں دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دوتہائی اکثریت نہ ہوئی تو دوبارہ الیکشن کراؤں گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist