پٹرولیم مصنوعات پر حکومت عوام کو اب بھی کتنی سبسڈی دے رہی ہے؟،جانئے

Written by on May 27, 2022

 پٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے باوجود حکومت اب بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں سبسڈی دے رہی ہے ، حکومت کی جانب سے مکمل سبسڈی ختم نہیں کی گئی ۔

نجی ٹی وی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر  86 روپے 71 پیسے سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر اب بھی 56 رپوے  71 ، پٹرول پر  17 روپے دو پیسے ، لائٹ ڈیزل پر 37 روپے  87 پیسے ، مٹی کے تیل پر  21 روپے  83 پیسے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ 

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے وفاقی حکومت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری  اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس زیرو برقرار رکھا گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist