فواد چودھری کے خلاف بھی مقدمات درج ، غیر قانونی ریلی نکالنے ، پولیس پر پتھراؤ کا الزام

Written by on May 26, 2022

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور فراز چودھری کے خلاف  تھانہ منگلہ میں  مقدمہ درج کر لیا گیا۔

درج کئے گئے مقدمے میں  غیر قانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کا  الزام عائد کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ  فواد چودھری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے ،  ریلی کے شرکاء کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے  جبکہ پولیس وین سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

 ادھر لاہور میں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ ، مسرت اقبال چیمہ ، حسان نیازی ، زبیر نیازی کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات  تھانہ گلبرگ،بھاٹی گیٹ،شاہدرہ،اسلام پورہ میں درج کیےگئے، مقدمات میں  پولیس اہلکاروں پرتشدد،اغوا،اینٹی رائٹ سامان چھیننے کی دفعات شامل کی گئی ہے مقدمات میں سرکاری املاک کو نقصان  پہنچانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist