حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں کی سماعت، جواب جمع نہ کرانے پر حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

Written by on May 25, 2022

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر پنجاب حکومت کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا، پرویز الٰہی اور پی ایس ٹو گورنر کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے 30 مئی تک حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کی  مہلت دیدی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist