‘ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وزیر اعظم کا واضح اعلان

Written by on May 23, 2022

 وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کوملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، وہ خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہوگی۔پاکستان کدنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی ایک کو گھر یا نوکری نہیں دی اور ان کے پاس ایک لمحہ نہیں تھا کہ عوام کی فکر کریں لیکن عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔

شہباز شریف نے عمران خان کومخاطب کرکے کہا کہ آپ کو معافی نہیں ملے گی عوام کا ہاتھ اپ کے گریبان پر ہوگا، نیب الٹا ہوگیا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکال سکا، عمران خان کے پاس گالم گلوچ کے علاوہ کسی کام کیلئے فرصت نہیں تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ساری توجہ اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر دی، پچھلی حکومت کی پتھر دلی کی وجہ سے تین سال ضائع ہوگئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist