سندھ میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر صدر اور وزیراعظم کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا

Written by on May 23, 2022

  پنجاب کے بعد سندھ  میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر بھی صدر مملکت اور وزیر اعظم کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینئر رہنما نسرین جلیل کی تقرری کے لیے بھیجی گئی، سمری پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا یے جبکہ اس معاملے پر ایوان صدر نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس وجہ سے سندھ میں نئے گورنر کی تقرری التوا کا شکار ہے۔

 نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایک وزیر نے نام ظاہر نہ کی شرط پر بتایا کہ مختلف جماعتوں کی وفاقی حکومت کی تشکیل سے قبل مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں سیاسی مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ سندھ میں گورنر کا عہدہ متحدہ قومی موومنٹ کو دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی تشکیل کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے مشاورت کرکے پارٹی کی سینئر رہنماء نسرین جلیل کا نام گورنر سندھ کے لیے وزیراعظم کو بھیجا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist