بلوچستان، جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

Written by on May 22, 2022

رپورٹس کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی طرف سے بلوچستان حکومت کو آگ بجھانے کیلئے ضروری سامان فراہم کردیا گیا ہے۔

ڈیرا اسماعیل خان کے علاقے مغل کوٹ کے جنگلات میں لگی آگ بلوچستان کے سرحدی علاقے منڑہ اور سُرلکئی تک پہنچ گئی ہے۔

آگ سے چلغوزے، زیتون کے درخت اور جنگلی حیات متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر واقعات کی وجوہات کا پتا لگانے کا حکم دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 آرمی ہیلی کاپٹر آگ بجھانےاور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ فائربالز، فائرسوٹ، کمبل، خیمے،چٹائیاں اور آگ بجھانے کا سامان فراہم کیاگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی انتظامیہ،لیویزکے ساتھ ایف سی ونگ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist