موجودہ حکومت بجٹ کب پیش کرے گی؟ تاریخ سامنے آگئی
Written by Prime FM92 on May 21, 2022
وفاقی حکومت نے 10 جون کو نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مالی سال 2022-23 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا۔ اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ کابینہ کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔