فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کیلئے درخواست دے دی

Written by on May 18, 2022

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولن برگ کا کہنا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کیلئے درخواست دی ہے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق نیٹو کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ہم فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ دونوں ملک ہمارے قریبی ساتھی ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک روس کی یوکرین پر جارحیت کے باعث پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کے باعث نیٹو میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

نیٹو جنرل سیکریٹری جینز سٹولن برگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ،جس سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے،دونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت لی کی درخواست اب نیٹو کے 30رکن ممالک دیکھیں گے اور پھر فیصلہ کیا جائے گا، اس عمل میں2ہفتے لگ سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے فن لینڈ اور سویڈن کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،اگر ان کے اعتراضات پر قابو پا لیا جاتا ہے اور الحاق کی بات چیت توقع کے مطابق ہوتی ہے، تو دونوں ممالک چند مہینوں میں ممبر بن سکتے ہیں۔ 

عام طور پر اس عمل میں 8 سے 12 ماہ لگتے ہیںلیکن نیٹو روس کی طرف سے نورڈک ممالک کے سروں پر لٹکائے ہوئے خطرے کے پیش نظر تیزی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں میں دونوں ممالک کے الحاق پروٹوکول کی توثیق کرنے کی توقع رکھتا ہے اور اسی لیے برطانیہ نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹومیں شمولیت کیلئے سیکیورٹی ضمانت دی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist