حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Written by on May 18, 2022

 وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

پیپلزپارٹی کے وفد  سے ملاقات میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پہلے بھی ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا، آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت چلیں گے ، پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔مل کر خلق خدا کی خدمت کریں گے،  عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں ارکان پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ، سید حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان احمد محمود  شامل تھے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ عناصر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist