سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

Written by on May 17, 2022

محکمہ انسداد دہسشتگردی (سی ٹی ڈی )نے مردان کے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہو ا ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ضلع مہمند میں دہشتگردوں کی تخریب کاری کی غرض سے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں 9  دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 2 عدد خود کش جیکٹ، ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزین، ایک پستول 9MM، دو عدد ہینڈ گرنیڈ ،4 عدد راکٹ لانچر کےگولے اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزمان سی ٹی ڈی کو اہم دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist