پرویزخٹک اور نورالحق تاحال منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائشگاہوں کے مکین، نئی کابینہ کے وزراء شفٹ نہ ہوسکے

Written by on May 15, 2022

سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہوں کے تاحال مکین بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نئی کابینہ کے وزراء شفٹ نہ ہوسکے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ختم ہونےکے بعد 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں لیکن کابینہ ختم ہونے باوجود پرویزخٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیرمولانا عبدالواسع کوالاٹ کی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ خالی نہ ہونے باعث مولانا عبدالواسع  وہاں شفٹ نہیں ہوسکے،سابق وزیرنورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی ہے۔پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 اور نورالحق قادری مکان نمبر 31 ہے تاہم باربار رابطہ کرنے کے باوجود پرویز خٹک کا مؤقف نہیں مل سکا ۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف  حکومت کی کابینہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 10 اپریل کو تحلیل کردی گئی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist