ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کی اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے : شیخ رشید

Written by on May 13, 2022

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان فوج کی اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ چھٹی مرتبہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بیان فوج کی اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو ایک وزیر مارشل لا کی دھمکی دیتا ہے جو ایک بھونڈا مذاق ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہی حل ہے عبوری حکومت بنائی جائے اور الیکشن کرائے جائیں، الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک میں سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں اور حالات خراب ہوئے توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر 200 روپے کا ہونے جا رہا ہے، ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist