ملک کی حفاظت میں بھول ،چوک پر معافی کی گنجائش نہیں ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Written by on May 13, 2022

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی حفاظت میں کوئی بھول،چوک ہوئی تو معافی کی گنجائش نہیں ہے،الیکشن کا فیصلہ سیاست دان بیٹھ کر ہی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے افواج پاکستان کی لیڈر شپ کیخلاف بیانات دیئے،بلاوجہ آرمی چیف کے عہدے پرتنقید کے نیگیٹواثرات ہوتے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کسی کوکوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی فوج کے اندرتقسیم پیدا کرسکتا ہے،ہماری لیڈرشپ کا معیاربہت اعلیٰ ہے،فوج کے ہررینک نے شہادتیں دی ہیں،ہماری 70فیصد فوج ڈپلائمنٹ ہے۔ جب فوج کودرخواست کی جاتی ہے توپھرآرمی چیف کوملنا پڑتا ہے ،سیاست دان الیکشن کا فیصلہ بیٹھ کرہی کرسکتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist