ملتان سے مدینہ جانے والے پی آئی اے جہاز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Written by on May 13, 2022

ملتان سے مدینہ منورہ جانے والی پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن کے جہاز کو دوران پرواز فنی خرابی پیش آگئی جس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

نجی ٹی وی  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 9715 کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی ، کنٹرول ٹاور کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈکرا دیا، طیارے کے موسمی ریڈارمیں فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتارا گیاجبکہ طیارے کی فنی خرابی دور ہوتے ہی اسے دوبارہ روانہ کردیا جائےگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist