اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی ،سب انسپکٹر سے 2کلو سونا،21لاکھ روپے اور 300ریال برآمد

Written by on May 11, 2022

اینٹی کرپشن پنجاب نے مال مسروقہ سے چرایا گیا 2کلو سونا اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کرنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا ۔

انگلش جریدے ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب رائے منظور ناصر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران منشا بم کے گھر سے 21 لاکھ روپے ، سونا اور 300ریال برآمد ہوئے تھے جو اے ایس آئی مبشر اقبال کی تحویل میں سرکاری خزانے میں جمع کروائے گئے ،تاہم اقبال نے وہ ساری چیزیں چرا لیں۔اینٹی کرپشن پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی مبشر اقبال کو گرفتار کر لیا،تمام سونا اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منشا بم گزشتہ چند سالوں سے لاہور میں زمینوں پر قبضے کے مبینہ کیسز کی وجہ سے سرخیوں میں تھا، ان کے خلاف زمینوں پر قبضے کے 70 سے زائد مقدمات درج ہیں۔منظور ناصر کے مطابق 200 اہم کیسز کو نمٹانے کے لیے 3ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس پر تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ سے رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سرکاری ملازمین کے پاس آمدن سے زائد اثاثے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اینٹی کرپشن کا جھکاوکسی سیاسی جماعت کی طرف نہیں دیکھا جائے گا اور ہر کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist