گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

Written by on May 10, 2022

عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،  کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب  سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ پولیس  ہائی الرٹ ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist