قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے ، اٹارنی جنرل

Written by on May 10, 2022

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے ، قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ  وزیراعظم نے متعدد بار صدر کو گورنر کوہٹانےکالکھا تھا ۔  ای سی ایل کے رولز میں  تبدیلی  کے بعد ہزاروں  افراد کو ریلیف  ملا،   نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پرقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ  آئینی عہدے عزت و احترام کے ہوتے ہیں ،  ان عہدوںپر زبردستی بیٹھنا غیر اخلاقی ہے ، دل کو بھی یہی کہنا چاہئے کہ جب اعتبار کھو بیٹے ہیں تو عہدے چھوڑ دیں ، آئین و قانون  اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ  عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا  ہے ،  کابینہ ڈویژن نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب  سپیکر پنجاب اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے ، ان کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی ، اگر عمر سرفراز چیمہ گورنر ہاؤس آئے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist