پاکستان میں اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

Written by on May 10, 2022

پاکستان میں کورونا کے اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ،ابتدائی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور 6 ماہ بعد بوسٹر ویکیسن لگوائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist