اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم

Written by on May 9, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نےوزیر اعظم کو حنیف عباسی کی تقرری پر نظر ثانی کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر  سماعت ہوئی ، شیخ رشید احمد عدالت پہنچے  جہاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے  ریمارکس دیے کہ آپ اور آپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کا عدالت پر اعتماد ہے ؟، اگرآپ کوعدالتوں پراعتمادنہیں توہم کیس کسی دوسری عدالت بھیج دیتےہیں۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ عمران خان سےبھی پوچھ لیں اگرانہیں اعتمادنہیں توہم نہیں سنتے، بہت اہم اوربڑےکیسزعدالت میں زیرسماعت ہیں،عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے عدالتیں رات کو کیوں کھلیں ،سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالت کسی کے کہنے پر کھلی ہے ۔ کل تک کی مہلت دیتے ہیں سوچ لیں کہ عدالت پر اعتماد ہے یا نہیں ۔ شیخ رشید احمد نےعدالت میں کہا کہ  میں سوچ سمجھ کر آیا ہوں اور عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ  انصاف ہونابھی چاہئے اور نظر بھی  آناچاہیے۔  دوران سماعت شیخ رشید احمد نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ، وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور حنیف عباسی کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist