موسم بدلتے ہی شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع، رابطہ پل گر گیا، ایمرجنسی نافذ

Written by on May 8, 2022

 موسم گرم ہوتےہی ہنزہ کےعلاقےحسن آبادمیں شیشپر گلیشیئر  میں بننے والی جھیل سے  پانی کا اخراج شروع ہوگیا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گرگیا جس کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ 

ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور دباؤ کے باعث شاہراہ قراقرم سے آبادی کو ملانے والا حسن آباد پل گر گیا جبکہ شاہراہ قراقرم کا آدھا کلومیٹرکا حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حسن آبادگاؤں میں خطرے کے باعث تین گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist