’’کورونا سے ہونے والی اموات کو چھپایا گیا اور۔۔۔‘‘ عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ میں حیران کن دعویٰ کر دیا

Written by on May 6, 2022

پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری آئی ہے اور زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کی کورونا اموات سے متعلق رپورٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں کورونا اور اس کے اثرات سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ حکومت میں سرکاری اعداد وشمار سے 8 گنا زیادہ کورونا اموات ہوئیں، یہی نہیں مصر، بھارت، میکسیکو اور دیگر ملکوں میں بھی کورونا کی کم اموات بتائی گئیں۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سرکاری اعداد و شمار سے 10 گنا زائد کورونا اموات ہوئیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اصل میں 47 لاکھ اموات ہوئیں لیکن ظاہرصرف پونے5 لاکھ اموات کی گئیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist