وزیر اعظم نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی، آج قوم کے یک قالب ہونے اور مل کر مسکرانے کا دن ہے: خصوصی پیغام

Written by on May 3, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی اور عید الفطرکے پر مسرت موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ   آج گلہ کرنے کا نہیں بلکہ گلے ملنے کا دن ہے۔آج  قوم کے یک قالب ہونے اور مل کر مسکرانے کا دن ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے ہر مسلمان کو عید کی دلی مبارکباد  پیش کی اور کہا کہ  آج یومِ عید خاص دن سے بڑھ کر اتحاد ویگانگت کا ایک خاص موقع ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں نماز عید ادا کی۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شہباز شریف اورحمزہ شہباز نماز عید کے بعد لوگوں سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist