وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ہیلتھ کارڈ جاری رکھنے کا اعلان

Written by on May 2, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ہیلتھ کارڈ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس ہوا ،    اجلاس میں شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو ہسپتالوں میں پورا احترام ملنا چاہئے ۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا ، ساتھ ہی مفت ادویات اور خراب آلات و مشینری کیلئے  پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist