پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد لیکن منظوری کی صورت میں پٹرول کی قیمت کہاں جا پہنچتی ؟ جانئے

Written by on May 1, 2022

 وزیراعظم شہباز شریف نے آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی لیکن اگر وہ سمری مسترد نہ کرتے تو  پٹرول کی فی لٹر قیمت 245 روپے تک جا پہنچتی ۔ 

بتایا گیا ہےکہ اوگرا کی جان سے پیٹرول 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 145 روپے لٹر بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو عید کا تحفہ دیا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اگر وزیراعظم اوگرا کی سمری منظور کر لیتے تو پیٹرول کی قیمت 245 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جاتی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist