وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Written by on May 1, 2022

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورے پر ابو ظبی پہنچے ہیں۔ وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مولانا اسعد محمود، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوگی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist