حکمران جہاں جائینگے ان کے خلاف نعرے لگیں گے ، لوگ انڈے ، ٹماٹر ماریں گے، بھتیجے کی گرفتاری پر شیخ رشید کا رد عمل

Written by on May 1, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا بھتیجے کی گرفتاری پر رد عمل آگیا ، شیخ رشید نے کہا کہ راشد شفیق کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،  یہ لوگ جہاں جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے ، لوگ انہیں انڈے  اور ٹماٹر ماریں گے ۔

 نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  شیخ رشید نےکہا حکومت انتقام پر اتر آئی ہے ، ہم میں سے کوئی بھی سعودی عرب میں نہیں تھا پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمے کے اندراج کے بعد 150 افراد کے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں ۔

خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، راشد شفیق عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist