گورنر پنجاب کے پاس آج کو ئی استعفیٰ ہی نہیں جس پر غور کرے یا مسترد کرے، معروف قانون دان نے عمر سرفراز چیمہ کا فیصلہ غیرقانونی قراردیدیا

Written by on April 30, 2022

 سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔

 نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے پاس آج کوئی استعفیٰ نہیں کہ اس پر غور کرے اور اسے مسترد کرے،گورنر پنجاب کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ کہیں الیکشن نہیں ہوا، گورنر عدالت نہیں بلکہ الیکشن کا معاملہ دیکھے اور تصحیح کرے۔عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کی قانونی حیثیت سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس اس لیے بلایا کہ وہ خود کو منتخب وزیراعلیٰ ظاہر کریں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار استعفیٰ دینے کے بعد بطور عبوری وزیراعلیٰ کام کر رہے ہیں لیکن حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے اور حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد کسی اور کا خود کو وزیراعلیٰ کہنا غیر آئینی ہو گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist