گورنر پنجاب نےعثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے سپیکر اسمبلی کوخط لکھ دیا

Written by on April 30, 2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے سپیکر اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ  استعفیٰ آئین کےآرٹیکل 130کےسب سیکشن 8 کےتقاضےپورےنہیں کرتا۔

خط میں کہا گیا کہ عثمان بزدارکااستعفیٰ آئینی اورقانونی طورپرمستندنہیں،  آرٹیکل 130 کی شق 8 کےتحت عثمان بزدارکےخط کواستعفیٰ کہنادرست نہیں، وزیراعلیٰ کااستعفیٰ ہاتھ سےلکھاہوناچاہیئےاورگورنرکومخاطب کیاگیاہو، استعفیٰ منظورکرتےہوئےاس وقت کےگورنرنےآئینی شق کومدنظرنہیں رکھا۔

خط میں کہا گیا کہ  عثمان بزدارنےاستعفیٰ وزیراعظم کےنام دیاجوآئینی طورپرغلط ہےعثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں، عثمان بزدار کے خط کو استعفیٰ کہنا غلط ہے ۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری  پرویز الہٰی نے بھی گورنر کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist